گجرات: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کا ہسپتالوں کا غیر متوقع دورہ، خدمات اور سہولیات کا جائزہ

نونانوالی(ڈاکٹر غلام شبیر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات، ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے بغیر پیشگی اطلاع کے تحصیل لیول ہسپتال ڈنگہ اور رورل ہیلتھ سنٹرز پنڈی سلطان پور، ڈنگہ اور دلانوالہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سی ای او ہیلتھ نے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ایمرجنسی سروسز کی فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا اور روسٹر کے مطابق عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈنگہ میں، ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے زیر علاج مریضوں سے علاج و معالجہ اور سہولیات کے حوالے سے استفسار کیا اور عملہ کو مریضوں کی بہتر نگہداشت، صفائی اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

Exit mobile version