پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ گجرات کے وفد کی گجرات پریس کلب آمد، نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

گجرات (پ۔ر) پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ گجرات کے وفد کی گجرات پریس کلب آمد، نومنتخب کابینہ کو مبارکباد، پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے رہنما چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ کی قیادت میں وفد گجرات پریس کلب میں نومنتخب صدر سید نوید شاہ، جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دینے تشریف لایا، وفد میں صدر منہاج یوتھ لیگ گجرات ڈویژن رانا احمد رضا، ناظم تحریک منہاج القرآن ڈویژن گجرات چوہدری محمد اکرم،صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات چوہدری محسن سپال،صدر تحریک منہاج القرآن گجرات ڈاکٹر سید ہارون بخاری،صدر پاکستان عوامی تحریک سٹی گجرات نعیم شریف صابری، کو آرڈی نیٹر مراکز علم پاکستان عوامی تحریک گجرات ڈویژن اکبر علی غزالی، ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات زاہد سلیم صدیقی،میڈیا کوآرڈی نیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع گجرات سید فرخ حسین، ناظم تعلقات عامہ تحریک منہاج القرآن گجرات ڈاکٹر طارق علی، نائب صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات صفی اللہ رضوان، رانا ارشد کلیم اور رانا ابوبکر شامل تھے، گجرات پریس کلب آمد پر نومنتخب کابینہ اور ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، وفد نے نومنتخب صدر سید نوید شاہ، سینئر نائب صدر رانا شہزاد احمد، نائب صدر شاہد اقبال، جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع، جوائنٹ سیکرٹری عامر بیگ مرزا، سیکرٹری فنانس مرزا محمد یونس، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہزاد احمد بٹ، سیکرٹری تقریبات نعیم عظمت کپور، سیکرٹری سپورٹس مرزا اویس بیگ، سیکرٹری لائبریری سیف اللہ طاہر اور ممبران مجلس عاملہ عاطف ایوب بٹ، رانا نذیر، ظہیر مرزا، محسن بشیر اور رانا عبدالرؤف خالد کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، نومنتخب صدر سید نوید شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع نے گجرات پریس کلب آمد پر پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ گجرات وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version