سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے ویزوں کے اجرا کا آغاز 8 فروری سے کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق ویزوں کے اجرا کا یہ عمل معمول سے پہلے شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد حج انتظامات کو بروقت مکمل کرنا اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش سے متعلق تمام معاہدے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ 30 ہزار عازمین نے اپنے اپنے ممالک سے براہِ راست حج پیکجز بک کروالیے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ویزوں کا یہ ابتدائی اجرا حج کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے، جس سے انتظامات کو مزید منظم بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
حج 2026 کے لیے ویزوں کے اجرا کا آغاز 8 فروری سے ہوگا، سعودی وزارتِ حج
