کھاریاں: ایس ڈی ای او پیرا فورس عائشہ حیدر گوندل نے بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ایس ڈی ای او پیرا فورس گجرات میڈم عائشہ حیدر گوندل نے آج ایس ایس او، انفورسمنٹ آفیسرز، سینئر سارجنٹس اور سارجنٹس کو فرائضِ منصبی کی بہترین ادائیگی اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں تعارفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر عدنان اللہ کو بہترین کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ یہ اقدام محکمے میں حوصلہ افزائی، فرائض کی انجام دہی اور مثالی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔

Exit mobile version