ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کا اہم اجلاس

منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں کی پیش رفت، سرکاری امور کی انجام دہی، عوامی خدمات کی فراہمی اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


اجلاس کے دوران تمام محکموں کے کے پی آئیز (KPIs) اور E-Biz سسٹم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر گٹروں کے ڈھکنوں کی سو فیصد تنصیب، رہائشی علاقوں میں سیوریج اور ڈرین نالوں کو کور کرنے، شاپنگ سنٹرز، مارکیٹس، ہسپتالوں اور میرج ہالز میں حفاظتی اقدامات اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی انتظامات، کیمروں اور سائن بورڈز کی تنصیب کو یقینی بنانے اور تمام ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کیے۔ اجلاس میں ٹریفک مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Exit mobile version