کوئٹہ (نامہ نگار) بلوچستان میں تین دن سے جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران فتنہ ہندوستان کے 197 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوان شہید ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں میں 36 شہری بھی شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بنائے، جس کے بعد سینیٹائزیشن اور تعاقبی آپریشن کیے گئے جن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا گیا، اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن، 197 دہشت گرد ہلاک
