گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور اور نیویارک کو سسٹر سٹی کا درجہ دینے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں کے درمیان معیشت، تعلیم اور اسکل ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
گورنر کے پی کے مطابق نیویارک کے ساتھ سسٹر سٹی تعلق قائم ہونے سے نوجوانوں کے لیے نئے تعلیمی اور تکنیکی مواقع پیدا ہوں گے جبکہ جدید صنعتوں میں روزگار تک خیبر پختونخوا کی رسائی بھی بہتر ہو سکے گی۔
دوسری جانب نیویارک کے میئر آفس نے خیبر پختونخوا کابینہ کے معاہدے کا مسودہ گورنر ہاؤس کو ارسال کر دیا ہے۔ میئر آفس کی جانب سے اس شراکت داری کو عالمی شہری تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا گیا ہے۔
سسٹر سٹی اسٹیٹس کے قیام سے پشاور اور نیویارک کے درمیان تعلیم، ثقافت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
پشاور اور نیویارک کو سسٹر سٹی کا درجہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خیر مقدم
