پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی کے خلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے پر کس کو دکھ ہوا اور کون ایسا نہیں چاہتا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جس طریقے سے وزیراعلیٰ بنے، وہ سب کے سامنے ہے اور وہ خود قانونی طور پر سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں، وہ ان کی ذمہ داری پوری کر رہی ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ مشال یوسفزئی عمران خان کی خیرخواہ ہیں۔
مشال یوسفزئی کے خلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ، سلمان اکرم راجا
