اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ دو سال بعد پیدل چلنے والوں کے لیے دوبارہ کھول دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے سخت سکیورٹی چیک کے بعد یومیہ تقریباً 150 فلسطینیوں کو غزہ سے باہر جانے جبکہ 50 فلسطینیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے مطابق یورپی مانیٹرنگ ٹیمیں رفح کراسنگ پر پہنچ چکی ہیں، تاہم کراسنگ کھلنے کے باوجود تاحال غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے مئی 2024 میں رفح کراسنگ پر قبضہ کر کے اسے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا، جس کے بعد غزہ کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
اسرائیل نے رفح کراسنگ دو سال بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی
