ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں چار غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ انہیں تہران صوبے میں ان کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کے بیگ کی تلاشی کے دوران چار دیسی ساختہ اسٹن گرنیڈ برآمد ہوئے، جنہیں ہنگاموں اور بدامنی کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔
ایرانی حکام نے گرفتاریوں کی تاریخ یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
خیال رہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ ہونے والے مظاہرے پرتشدد صورت اختیار کر گئے تھے۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ مظاہروں کی آڑ میں امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ عناصر نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے۔
ایرانی حکام کے مطابق مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2 ہزار 427 سویلین جبکہ باقی سکیورٹی اہلکار شامل تھے
ایران میں گزشتہ ماہ فسادات میں ملوث چار غیر ملکی گرفتار
