بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران گزشتہ تین روز میں اب تک 177 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے اور مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ گزشتہ رات ہونے والے تعاقبی آپریشنز میں مزید 22 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید نقصانات پہنچنے اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 3 روز میں 177 دہشتگرد ہلاک
