لاہور: "ہیومین ریلیف انٹرنیشنل” کی خدمت انسانیت کانفرنس کا کامیاب انعقاد، دینی و سماجی رہنماؤں نے پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد چشتی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

لاہور(انصر فاروق مغل) لاہور میں ال پاکستان ہیومین ریلیف انٹرنیشنل کی جانب سے خدمت انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ایڈووکیٹ بانی و مرکزی چیئرمین اور ان کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ کانفرنس میں ملک بھر اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرکت کی اور پروفیسر شہباز احمد چشتی کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

کانفرنس میں خصوصی شرکت صاحبزادہ فاروق بہاوالحق شاہ بھیرہ شریف نے کی جبکہ خصوصی گفتگو سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم نے کی۔ دیگر اہم شخصیات میں حضرت پیر سید صفدر حسین شاہ گیلانی مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان، خرم نواز گنڈاپور جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک، محمد نواز کھرل صدر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان، ایم پی اے و سابق وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر اور پروفیسر ڈاکٹر مفتی عمران احمد نظامی پاکپتن شریف شامل تھے۔ ان کے علاوہ دیگر مقررین، قائدین اور صحافی بھی موجود تھے۔

مقررین نے پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد چشتی کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے دینی، سماجی اور فلاحی اقدامات قابل تقلید ہیں۔ پروفیسر شہباز احمد چشتی نے ہیومین ریلیف انٹرنیشنل کے گیارہ ممالک میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ کے تعلیمی، سماجی اور معاشرتی اہداف کے لیے روڈمیپ پیش کیا۔

کانفرنس کے دوران مقررین نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور خاص طور پر ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کے لخت جگر صاحبزادہ فاروق بہاوالحق شاہ نے ہیومین ریلیف انٹرنیشنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پروفیسر شہباز چشتی کی انقلابی شخصیت کو بھیرہ شریف کے نیٹ ورک کے لیے قابل فخر قرار دیا۔

کانفرنس کا اختتام خیر سگالی اور مستقبل کے منصوبوں پر مثبت تبادلہ خیال کے ساتھ ہوا، جس نے حاضرین کو خدمت خلق کے جذبے سے بھر دیا اور معاشرتی ترقی کے لیے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Exit mobile version