حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیٹرول بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
حکومت کا ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ، قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ
