پنجاب میں کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز پروگرام کے تحت یونین کونسل وائز میپنگ اور ویریفکیشن کا آغاز

نونانوالی (ڈاکٹر غلام شبیر)  محکمہ صحت و آبادی پنجاب نے کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز کے علاقوں کی یونین کونسل سطح پر میپنگ اور ویریفکیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب کی براہِ راست نگرانی میں یہ عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ ڈیٹا کی درستگی، شفافیت اور فیلڈ سطح پر کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔

روزانہ نو اضلاع کے نمائندگان اپنے متعلقہ یونین کونسل میپس پیش کر رہے ہیں جن میں کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز کے علاقوں اور پولی گونز کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ چار روزہ ویریفکیشن کے بعد ہر ہیلتھ یونٹ کی سطح پر کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹر کے لیے علاقوں کی حتمی حد بندیاں طے کی جائیں گی۔ اس اقدام سے گھر گھر صحت کی خدمات کی بروقت اور مؤثر فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے جی آئی ایس ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دن رات کی محنت سے میپنگ کے عمل کو مؤثر انداز میں مکمل کرنا صحت کے نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

Exit mobile version