سندھ میں سرد موسم کے پیشِ نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھلیں گے۔ یہ فیصلہ 4 فروری تک نافذ رہے گا اور اس کا اطلاق پورے صوبے میں یکساں ہوگا۔
ترجمان نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس تبدیلی کے مطابق اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں اور موسم کی شدت کے دوران احتیاط کریں۔
