برطانیہ میں پولیسنگ اصلاحات، وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کا نئی نیشنل پولیس سروس کا اعلان

برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے انگلینڈ اور ویلز میں پولیسنگ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی نیشنل پولیس سروس مقامی پولیس فورسز کی جگہ لے گی اور کاؤنٹر ٹیررازم، فراڈ اور منظم جرائم سے نمٹے گی۔

شبانہ محمود کے مطابق نئی نیشنل پولیس سروس برٹش ایف بی آئی کے مساوی ہوگی، اور این سی اے سمیت دیگر ریجنل آرگنائزڈ کرائم یونٹس بھی اس کے تحت کام کریں گے۔ تمام فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے فیشل ریکگنیشن کیمرے خریدے جائیں گے تاکہ جرائم کی روک تھام اور تفتیش میں بہتری آئے۔

ہوم سیکریٹری نے کہا کہ پولیسنگ کا موجودہ نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اصلاحات کے تحت انگلینڈ اور ویلز کی 43 پولیس فورسز کو 12 بڑی فورسز میں ضم کر دیا جائے گا۔ نئے نظام میں ہر پولیس آفیسر کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہوگا اور نیشنل پولیس چیف کمشنر اس فورس کی قیادت کریں گے۔ نئی فورس ملک بھر میں کام کرنے کے قابل ہوگی۔

شبانہ محمود نے مزید کہا کہ پولیس اصلاحات کی تفصیل کل سامنے لائی جائے گی، جس سے برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

Exit mobile version