کینیڈا میں شدید برفباری اور سردی، ٹورنٹو میں 900 پروازیں منسوخ

کینیڈا بھر میں برف باری اور شدید سردی کی لہر کے سبب ٹورنٹو میں شدید برف باری جاری ہے، جس کے باعث فضائی ٹریفک متاثر ہو گئی اور 900 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ٹورنٹو میں جاری شدید برفباری کے اثرات مانٹریال تک پہنچ چکے ہیں، جہاں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کینیڈا کے بیشتر علاقوں میں اتوار کی رات سے پیر تک سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نووا اسکوشیا میں 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث عوام سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

Exit mobile version