اپریل 18, 2026

کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گجرات کا ڈنگہ میں بیوٹیفیکیشن اسکیمز کا دورہ

ڈنگہ( عمر شیخ) کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات میڈم نورالعین کے ہمراہ ڈنگہ میں جاری بیوٹیفیکیشن اسکیمز کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گجرات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفیکیشن اسکیم کے تحت بننے والے تمام منصوبہ جات کو جلد از جلد اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس موقع پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ افسران نے منصوبوں کی پیش رفت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔
واضح رہے کہ جب سے ڈنگہ میں بیوٹیفیکیشن کے منصوبے شروع ہوئے ہیں، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر گجرات سمیت اعلیٰ افسران اور متعلقہ ٹیموں کے دورے باقاعدگی سے جاری ہیں تاکہ کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔