بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نہ جانے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوبارہ خط لکھ دیا۔ بی سی بی حکام نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد ان کے موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، بی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ بنگلا دیش کے میچز بھارت سے کسی دیگر مقام پر منتقل کیے جائیں اور کیس کو آئی سی سی کی انڈیپینڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجا جائے۔
واضح رہے کہ بھارت میں سکیورٹی خدشات اور فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ سے خارج کرنے کے بعد بنگلا دیش نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ آئی سی
