جھلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نزیر کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض نے منگلا کینٹ میں ٹریفک آگاہی لیکچر دیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن عبدالغفور چوہان اور ایجوکیشن ونگ کے انچارج انسپکٹر عدنان سب انسپکٹر آصف محمود بھی موجود تھے۔
لیکچر کے دوران آرمی کے جوانوں کو ہلمنٹ کے استعمال، روڈ سیفٹی، روڈ کے نشانات اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی خرم فیاض نے زور دیا کہ موٹر سائیکل سوار ہمیشہ ہلمنٹ کا استعمال کریں تاکہ سر کی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان بھی بچائی جا سکے۔
اس موقع پر ٹریفک آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے تاکہ آگاہی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک پولیس عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار مسلسل ادا کرتی رہے گی۔





