گلیانہ (انصر فاروق مغل) صدر پاک فرانس پریس کلب ملک ذاہد مصطفیٰ اعوان نے گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی نئی منتخب ہونے والی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے جس کے ذریعے حقائق کو عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صحافتی اقدار، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ دیانت داری کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی نئی قیادت اتحاد، رواداری اور مثبت صحافت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی صحافت کے معیار کو مزید بہتر بنائے گی۔ ملک ذاہد مصطفیٰ اعوان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
آخر میں صدر پاک فرانس پریس کلب نے گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی نئی کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی نئی کابینہ کو صدر پاک فرانس پریس کلب ذاہد مصطفیٰ اعوان کی مبارکباد
