سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود بن فیصل آل سعود کا انتقال بدھ کے روز ہوا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے اپنے اعلامیے میں اس غمناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ سعودی شہزادے کی نماز جنازہ آج جمعرات 22 جنوری کو مسجد الحرام میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔
نماز جنازہ کی امامت سعودی عرب کے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کی۔ اس موقع پر سعودی شاہی خاندان کے ارکان، سعودی حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔





