منڈی بہاء الدین: ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین کی والدہ کے انتقال پر سینئر صحافی خالد اقبال مانگٹ اور حسن جاوید کا اظہارِ تعزیت

منڈی بہاؤالدین : ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایڈیٹر روزنامہ زور اور منڈی بہاؤالدین خالد مانگٹ اور حسن جاوید نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان، بالخصوص محترمہ حمیدہ وحیدالدین اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
خالد اقبال مانگٹ اور حسن جاوید نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور اس غم کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو حوصلہ و استقامت عطا کرے۔

Exit mobile version