جلالپور جٹاں (ایم رزاق شاکر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے انتخابات میں میڈم حمیرہ ریاض وڑائچ ایڈووکیٹ نو منتخب نائٔب صدر منتخب ہو گئیں۔ ان کی کامیابی پر سابق ٹکٹ ہولڈر سیف الرحمن بھٹی، سید مدثر شاہ ایڈووکیٹ اور علیم اختر ایڈووکیٹ نے مبارکباد دی۔
میڈم طیبہ دھدرا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، میڈم شمسہ ارشد ایڈووکیٹ اور مریم بلال ایڈووکیٹ بھی نئی نائب صدر کے دفتر پہنچیں، گلدستے پیش کیے، پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




