سڑک یا گلی کھودنے سے پہلے مکمل پلان ہونا چاہیے: مریم نواز کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سڑک یا گلی کھودنے سے پہلے متعلقہ محکمے کے پاس مکمل اور واضح منصوبہ ہونا چاہیے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ جو سڑک، گلی یا فٹ پاتھ کھودا جائے، اسے ساتھ ساتھ تعمیر بھی کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہروں میں عوام کے لیے واکنگ ٹریکس بنائے جائیں اور اوپن ایئر جم قائم کیے جائیں۔ انہوں نے فائر سیفٹی سسٹمز کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مین ہول کھلا نہیں ہونا چاہیے اور اس کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مین ہول ایک ہی معیار کے ہونے چاہئیں اور ان کا لیول سڑک کے برابر ہونا چاہیے، آدھا انچ بھی اوپر نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی محکمے کو منصوبے کی تکمیل کے بعد دوبارہ سڑک کھودنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version