جہلم ( محمد زاہد خورشید) چیئرمین ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی کی ہدایت پر اور صدر HDF پاکستان ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ کی سربراہی میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ایک ویلفیئر ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد جرمن ہیلتھ کیئر ہومیوپیتھک کلینک مدنی اسٹریٹ کرامت آباد میں کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹر واصف حسین (انفارمیشن سیکریٹری HDF پاکستان)، ڈاکٹر فدا حسین (آرڈینیٹر HDF پاکستان)، ڈاکٹر بخت صاحبہ (صدر فیمیل ونگ HDF پنجاب)، ڈاکٹر جواد ظہیر عباسی (زونل صدر HDF راولپنڈی)، ڈاکٹر محمد آصف (صدر)، ڈاکٹر حزب اللہ (نائب صدر راولپنڈی/اسلام آباد HDF پاکستان) اور ڈاکٹر یار محمد عامر نے بھرپور کردار ادا کیا۔
اس موقع پر ملک محمد زوہیب، امیدوار جنرل کونسلر حلقہ 48 کرامت آباد و شریف آباد ترلائی خورد اسلام آباد نے بھی تعاون فراہم کیا۔
میڈیکل کیمپ کے دوران عوام کو ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے بارے میں آگاہی دی گئی جبکہ 25 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ایک ہفتے کی ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔
ہومیو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، مریضوں کا مفت علاج و ادویات فراہم
