منڈی بہاءالدین کی طبی تاریخ میں ایک اہم اور خوش آئند اضافہ ہونے جا رہا ہے، جہاں اے بی این ہسپتال کی شاندار لانچنگ عنقریب متوقع ہے۔ یہ ہسپتال جدید ترین طبی آلات، بین الاقوامی معیار کی سہولتوں، ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ہوگا، تاکہ شہریوں کو اعلیٰ معیار کا علاج اپنے ہی شہر میں میسر آ سکے۔
اے بی این ہسپتال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صفدر تارڑ آف مانگٹ نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی سروس، 24 گھنٹے فعال او پی ڈی، جدید لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکس رے، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین، ای سی جی اور ایکو کارڈیوگرافی جیسی جدید تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ میڈیسن، سرجری، گائنی و زچہ و بچہ، اطفال، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، نیفرالوجی، جنرل و لیپروسکوپک سرجری، آنکھ، ناک، کان، ڈینٹل، فزیوتھراپی اور جلدی امراض کے باقاعدہ شعبہ جات قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، این آئی سی یو، ڈائیلاسس یونٹ، بلڈ بینک، فارمیسی اور ایمبولینس سروس بھی دستیاب ہوگی، تاکہ مریضوں کو تمام طبی سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا سکیں۔ عوام الناس خصوصاً متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز اور ڈسکاؤنٹس بھی متعارف کروائے جائیں گے، تاکہ کوئی بھی مریض مالی مجبوری کے باعث معیاری علاج سے محروم نہ رہے۔
صفدر تارڑ آف مانگٹ کا کہنا تھا کہ اے بی این ہسپتال کا بنیادی مقصد خدمتِ انسانیت، صحت کے شعبے میں بہتری اور عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ہسپتال نہ صرف منڈی بہاؤالدین بلکہ گرد و نواح کے اضلاع کے مریضوں کے لیے بھی ایک جدید، معیاری اور قابلِ اعتماد طبی مرکز ثابت ہوگا۔