اپریل 18, 2026

ڈنگہ: انچارج ترقیاتی پروگرام قیصر اسحاق مغل کی ستھرا پنجاب پروگرام آفس میں مینجر آر ار کمپنی تحصیل کھاریاں دانش مجاہد اور ار ار کے سپروائزر سے میٹنگ

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) انچارج ترقیاتی پروگرام قیصر اسحاق مغل کی ستھرا پنجاب پروگرام کے بلدیہ آفس میں مینجر آر ار کمپنی تحصیل کھاریاں دانش مجاہد اور ار ار کے سپروائزر سے میٹنگ۔ قیصر اسحاق مغل نے کہا کہ ڈنگہ شہر کی اکثر گلیوں میں نالیوں اور کوڑے کی صفائی ناقابل برداشت حد تک حراب ہے۔ ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو سے جمعہ کے روز عوامی رابطہ آفس میں درجنوں شہریوں نے شکایات کی ہیں۔ ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے سنجیدگی سے لائحہ عمل بنایا جائے۔ ہم سے آپ جو تعاون مانگیں گے وہ مشاورت کی صورت میں آپ کو فراہم کریں گے۔ تحصیل مینجر آر ار کمپنی دانش مجاہد نے کہا کہ میں نے خود اس لئے آج ڈنگہ کا وزٹ کیا ہے کہ لائحہ عمل بنایا جائے۔ ہم 4 روز کے بعد ڈنگہ میں گرینڈ صفائی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ جس کے لئے اضافی عملہ اور مشینیں لے کر آئیں گے۔ میں خود اس آپریشن کی نگرانی کروں گا۔ ان شاء اللہ ہم ڈنگہ کے تمام محوں کو مرحلہ وار مکمل طور پر صاف کر دیں گے۔ میٹنگ میں سپروائزر محمد عدیل‘ شیخ عدیل اور محمد سلیم کے علاوہ علی رضا خان بھی موجود تھے۔