اپریل 18, 2026

ڈنگہ: محلہ مائی دا ڈیرہ میں 24 سالہ نوجوان مرزا خرم پر قاتلانہ حملہ، چھاتی پر گولی لگنے سے شدید زخمی

ڈنگہ (کرائم رپورٹر) محلہ مائی دا ڈیرہ کے 24 سالہ نوجوان مرزا حرم پر نا معلوم شخص کا قاتلانہ حملہ چھاتی پر گولی لگنے سے شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مرزا خرم ولد شبیر حسین قوم مرزا محلہ مائی دا ڈیرہ گھر سے مین چوک کی طرف آ رہا تھا کہ تاک میں بیٹھے نا معلوم شخص نے سیدھا اس کو قتل کرنے کی نیت سے فائر کیا جو اس کو سامنے چھاتی پر دائیں جانب لگا جس سے زخمی ہو کر وہ گر پڑا جس کو تنزیل احمد ولد نذیر احمد محلہ مائی دا ڈیرہ اٹھا کر THQ ہسپتال ڈنگہ لایا۔ تشویش ناک حالت کے باعث ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو ABS ہسپتال گجرات ریفر کر دیا گیا۔ رات گئے تک تھانہ ڈنگہ میں پرچہ درج نہیں ہو سکا آج توقع ہے۔