اکتوبر 29, 2026

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: ویران چامودیتھا نے 192 رنز بنا کر نیا انفرادی ریکارڈ قائم کر دیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکن بیٹر ویران چامودیتھا نے ایونٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے انفرادی اسکور کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویران چامودیتھا نے نامیبیا کرکٹ گراؤنڈ میں جاپان کے خلاف میچ میں 143 گیندوں پر 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس یادگار اننگز کے دوران ویران چامودیتھا نے اپنے ہم وطن ہسیتھ بویاگوڈا کا 2018 میں کینیا کے خلاف بنایا گیا 191 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ چامودیتھا اور اوپننگ پارٹنر دیمانتھا مہاویتانا کے درمیان 328 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جو انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

سری لنکا نے جاپان کے خلاف 387 رنز اسکور کیے، جبکہ جاپان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 184 رنز پر 8 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ یوں سری لنکا نے میچ 203 رنز سے جیت لیا۔