اکتوبر 29, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹس پر ریکارڈ 50 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول

رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے 50 کروڑ سے زائد ٹکٹ کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو ایونٹ سے قبل نیا ریکارڈ ہے۔ سب سے زیادہ ٹکٹ ڈیمانڈ 17 جون کو میامی میں کولمبیا اور پرتگال کے میچ کے لیے رہی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں کھیلا جائے گا، جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیے گئے تھے۔