گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس: سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی پر فردِ جرم عائد

گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے تمام ملزمان پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کی۔ تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے آئندہ کارروائی کے لیے ریفرنس میں نامزد گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیس میں دو نئے ملزمان کے شامل ہونے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا، جس کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا گیا۔

Exit mobile version