امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسرائیل اور ایران نے روس کے ذریعے ایک دوسرے کو پیغامات بھجوا کر یقین دہانی کرائی کہ وہ ایک دوسرے پر پیشگی حملہ نہیں کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر کے آخر میں ایران میں احتجاج شروع ہونے سے قبل اسرائیلی حکام نے روس کے ذریعے ایرانی قیادت کو اطلاع دی کہ اگر اسرائیل پر پہلے حملہ نہیں ہوا تو وہ ایران پر کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ اس کے جواب میں ایران نے بھی روسی چینل کے ذریعے یقین دہانی کرائی کہ وہ بھی کسی قسم کے پیشگی حملے سے گریز کرے گا۔
واشنگٹن پوسٹ: ایران اور اسرائیل نے روس کے ذریعے ایک دوسرے کو پیشگی حملے سے گریز کی یقین دہانی کرائی
