اپریل 19, 2026

ایران سے کشیدگی: امریکی فوجی قطر کے العدید ائیر بیس سے انخلا شروع

ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر امریکی فوجی اہلکاروں نے قطر کے العدید ائیر بیس سے انخلا شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد امریکی فوجیوں کو فوری طور پر قطر کے اڈے سے نکلنے کی ہدایت دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العدید ائیر بیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ حملہ کرتا ہے تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایک سینئر ایرانی اہلکار کے مطابق ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام دیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو ایران پر حملے سے روکیں۔