امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کیا جا رہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ممالک کے تارکین امریکی عوام کے ٹیکسز کی رقم سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان ممالک میں پاکستان، صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائیجریا، تھائی لینڈ، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان، شام، تنزانیہ اور ازبکستان سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ پابندی 21 جنوری سے نافذ العمل ہوگی اور امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت ویزے جاری نہ کیے جائیں جب تک محکمہ خارجہ اپنے طریقہ کار کا جائزہ نہ لے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ یہ معطلی تب تک برقرار رہے گی جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ نئے تارکین وطن امریکی وسائل سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔

Exit mobile version