پولیس تھانہ سول لائن کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3رکنی نبیلا گینگ گرفتار 7عدد موٹر سائیکل، پسٹل 30 بور برآمد

گلیانہ(انصر فاروق مغل) پولیس تھانہ سول لائن کی بڑی کارروائی۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3رکنی (نبیلا) گینگ گرفتار کرلیا۔
مال مسروقہ 7عدد موٹر سائیکل، پسٹل30 بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائنزانسپکٹر فرقان چیمہ نے انچارج چوکی جٹووکلASI مہر جباراور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لا کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا3 رکنی نبیلا گینگ گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں 1۔نبیل احمد 2۔عمر نبی 3۔عدیل خان شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ نادرا دفتر، میرج ہال جٹووکل اور زمیندار کالج سمیت شہرکے دیگر مختلف مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے تھے،ملزمان نے گجرات کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 7عدد موٹرسائیکل،2عدد پسٹل ہائے 30بوربرآمدکر لیے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Exit mobile version