کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) — دھنی اڈا ڈنگہ روڈ کھاریاں کے نزدیک دو کاروں اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں رحیم (22 سال)، حمزہ (21 سال)، وجاہت (21 سال)، راحت (21 سال)، مبشر (19 سال)، فائق (7 سالہ بچہ) اور ایک خاتون راحیلہ (45 سال) شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کھاریاں جبکہ چار زخمی افراد کو سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔





