کراچی : جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام YMCA ھال کراچی میں نویں JKA نیشنل تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا، ڈپٹی قونصل جنرل آف جاپان ناکاگاوا یاسوشی نے سرخ فیتہ کاٹ کر تربیتی کیمپ کا افتتاح کردیا۔ اس موقعے پر کے اعزازی مہمانوں میں فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید جمیل حسن کاظمی، میجر اسداللہ چنگیزی اور جاپانی ماسٹر شیہان کاتسوتوشی شنا بھی موجود تھے۔ جے کے اے پاکستان کے صدر اور نیشنل کراٹے کیمپ کے چیف آرگنائزر سینسی حسین علی چنگیزی کے مطابق کیمپ میں JKA پاکستان کے چاروں صوبوں کے بلیک بیلٹ اور انسٹرکٹرز شرکت کررہے ہیں، جاپان سے آئے ہوئے کراٹے ماسٹر سابقہ ورلڈ چیمپئین شیہان کاتسوتوشی شینا کھلاڑیوں کو مزکورہ دو روزہ نیشنل کیمپ میں کراٹے کی تربیت دیں گے۔





