چوہدری عثمان سندھو مانگٹ کی شادی پر شاندار فلاحی اقدام، 13 موٹر سائیکلیں، نقدی اور کپڑے مستحقین میں تقسیم

چوہدری محمد شفیع سندھو کے پوتے، چوہدری سکندر حیات مانگٹ آف امریکہ کے صاحبزادے اور چوہدری طارق محمود مانگٹ کے بھتیجے چوہدری عثمان سندھو مانگٹ کی شادی کے پُرمسرت موقع پر شاندار فلاحی اقدام کیا گیا۔ شادی کی خوشیوں میں مستحق اور غریب خاندانوں کو بھی شامل کرتے ہوئے 13 موٹر سائیکلیں، بڑی مقدار میں نقدی اور نئے کپڑے ضرورت مند افراد میں تقسیم کیے گئے، جس سے علاقے میں خوشی اور مسرت کی فضا قائم ہو گئی۔

اس موقع پر بارات اور دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سماجی شخصیات اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تقلید قرار دیا اور کہا کہ ایسے کام معاشرے میں بھائی چارے اور ہمدردی کو فروغ دیتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سکندر حیات مانگٹ نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی شادی کی خوشی میں غریب اور مستحق افراد کو بھی شریک کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ خوشیوں کو بانٹنے سے ان میں اضافہ ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اس عمل سے راضی ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی خوشیوں میں کمزور طبقے کو نہ بھولیں اور ان کی مدد کو اپنا فرض سمجھیں۔
شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑے کو خوشحال زندگی عطا فرمائے اور اس خاندان کو ہمیشہ خوشیاں نصیب ہوں۔

Exit mobile version