ڈنگہ ( احتشام اللہ اسلم) ممتاز سیاسی شخصیت اور دست راست ایم این اے ، امیدوار برائے کونسلر رانا صاحب نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا چیئر مین ایس ای سی پی بننا ضلع گجرات کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ تعیناتی نہ صرف ان کی کامیابی ہے بلکہ پوری سدھو فیملی کے لیے فخر کا باعث ہے۔

رانا صاحب نواز نے مزید کہا کہ ایئر چیف مارشل چوہدری ظہیر احمد بابر سدھو نے دفاع پاکستان میں اپنی خدمات سے لوہا منوایا اور سیاست میں ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو نے ایک معتبر نام کمایا۔ اب ان کے بھائی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے معاشی اور انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان اور ماہرین معاشیات کی توجہ حاصل کی اور اس کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں چیئر مین ایس ای سی پی کا عہدہ تفویض کیا گیا۔
رانا صاحب نواز نے کہا کہ ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کی کارکردگی اور قابلیت دراصل ہم سب ساتھیوں کے لیے اعزاز اور فخر ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملکی ترقی اور علاقے کے مفاد میں بہترین کردار ادا کریں گے