گجرات (ارشد علی) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بدل دو نظام کو حق دو عوام کو تحریک مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی رہنمائی میں نگرانی میں ملک بھر میں چلائی جا رہی ہے پنجاب کا بلدیاتی آرڈیننس 25 کالا قانون بھی ہے اور غیر آئینی غیر قانونی بھی ہے جماعت اسلامی عوام کو شعور و حوصلے دے کر انشاء اللہ پرامن تحریک کے زریعے پنجاب گورنمنٹ کو مجبور کریں گے کہ وہ بلدیاتی آرڈیننس واپس لیں وہ گزشتہ روز اسلامک سنٹر گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق سٹی امیر راجا نعیم خاور پاکستان بزنس فورم گجرات کے صدر حاجی اسلم جاوید چوہدری غلام عباس وڑائچ ایڈووکیٹ چوہدری شبیر احمد خاور و دیگر بھی موجود تھے چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ نے کہا صوبہ پنجاب میں آخری بلدیاتی انتخابات 2015 میں منعقد ہوئے اس وقت کی حکومت و بیوروکریسی نے ان کو حلف نہیں لینے دیا 2017 میں بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا اس کے بعد تبدیلی سرکار نے وقت سے پہلے ہی بلدیاتی اداروں کو 2019 میں تحلیل کر دیا 2021 میں سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے اس حوالے سے تاخیری حربے استعمال کئے گئے اور حکومت چلی گئی جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ موجودہ سابقہ تمام حکومتیں بشمول بیوروکریسی بلدیاتی جمہوری نظام برداشت نہیں کرتی عوامی مینڈیٹ حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے بیوروکریسی اپنی سرپرستی میں ہائیبرڈ بلدیاتی نظام چلا نا چاہتی ہیں دوہزار پچیس کا پنجاب بلدیاتی ایکٹ بھی عوام کو بےاختیار رکھنے کا حربہ ہے غیر جماعتی انتخابات غیر آئینی اور غیر قانونی ہے پاکستان میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ چلتی ہے پنجاب بلدیاتی الیکشن میں چئیرمین جب براراست عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہو نگے تو نچلی سطح پر ہارس ٹریڈنگ منڈیوں کا کاروبار کھلے گا یہ بلدیاتی قانون عوام کے حقوق کے خلاف ہے آئین کے خلاف ہے بلدیاتی انتخابات ادارے ریاست کی ذمہ داری ہوتے ہیں جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ بلدیاتی قانون عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کو بےاختیار کرنے کے لیے ہیں یورپ مغرب مشرق وسطی ہر ممالک میں بلدیاتی ادارے موجود ہے اور ان کو اختیارات حاصل ہے چودری انصر دو ایڈوکیٹ نے کہا پنجاب کا موجودہ بلدیاتی نظام مالیاتی بے اختیاری کا نظام ہے بلدیاتی ادارے صوبوں کے محتاج ہوں گے عوام اپنے نمائندے خود چن نہیں سکتی چوہدری انصر دھول ایڈوکیٹ نے کہا مرکزی امیر جماعت اسلامی حافت نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی نے عوام کی بے اختیاری محسوس کیا ہے اور عوام کو شعور دینے کے لیے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے ہم تحریک چلا رہے ہیں 15 جنوری سے 18 جنوری تک پنجاب سمیت پورے ملک میں عوامی ریفرنڈم ہوگا ریفرینڈم کے ذریعے قوم کی رائے لیں گے ضلع گجرات میں بھی جماعت اسلامی کا ہر رکن کارکن اور ذمہ دار ہر شہری کے پاس پہنچے گا ریفرنڈم پر اس کی رائے لے گا اگر اس بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عوامی رائے آئی تو ہم عوام کی رائے اور طاقت سے پنجاب گورنمنٹ کو مجبور کریں گے کہ وہ یہ کالا قانون غیر آئینی بلدیاتی آرڈیننس واپس لے جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہو بلدیاتی اداروں میں عوام کو اختیار ملے میونسپل کارپوریشن میٹروپولیٹن کارپوریشن میونسپل کمیٹی ضلع کونسل اور یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب ہو بدقسمتی سے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت عوام کو بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات دینا نہیں چاہتی ہمارا مطالبہ ہے کہ آزاد بلدیاتی ادارے قائم کیے جائیں اور ان کے ذریعے عوام کو حقوق دیے جائیں بیوروکریسی کے تسلط سے بلدیاتی اداروں کو آزاد کیا جائے جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی یقین ہے عوامی ریفرنڈم کے ذریعے گورنمنٹ آف پنجاب کو مجبور کریں گے کہ وہ عوامی مطالبے کو مان کر عوام کو حقوق دے چوہدری انصر دھول ایڈووکیٹ نے کہا ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں مشرف کا بلدیاتی نظام اگر اس کو تسلسل سے کام کرنے دیا جاتا تو پنجاب میں یہ کیفیت نہ ہوتی جو آج ہے حکومت کی رٹ غریب موٹر سائیکل سوار ہو کو بھاری جرمانوں کرنے پر ہے حکومت کو عوام کو ریلیف دینے پر فوکس کرنا چاہیے رپورٹ ارشد علی
بدل دو نظام کو حق دو عوام کو تحریک مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی رہنمائی میں ملک بھر میں چلائی جا رہی ہے: چوہدری انصر دھول ایڈووکیٹ
