سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیرنےقتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،آلہ قتل پسٹل30بور برآمد۔، تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگجرات رانا عمرفاروق کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرفراز احمد تارڑاورصابر حسین سب انسپکٹرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئےاور تمام محکمہ وسائل بروئےلاتے ہوئے ملزم امات خاں عرف خالو ولد باچا خاں قوم پٹھان سکنہ تھون کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل30بور پسٹل برآمدکرلیا۔ پولیس نےگرفتارملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
سرائے عالمگیر پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا
