اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یوکرین مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن صرف مکالمے کی بالادستی سے ہی ممکن ہے۔ سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین تنازع کے تناظر میں تمام فریقین کو سفارتی ذرائع کو ترجیح دینی چاہیے۔
پاکستانی مندوب نے امریکا سمیت متعدد ممالک کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ فریقین ان اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی عمل ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے کی راہ ہموار کر سکتا ہے جو تمام متعلقہ فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ امید ہے یہ کوششیں یوکرین اور روس دونوں کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہوں گی اور یورپ میں دیرپا امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کو فروغ دینا ہوگا
یوکرین مسئلے کا واحد حل مذاکرات، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف
