سپر اسپیڈ سے نکل کر ونڈر بوائے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال آ گیا ہے لیکن ملک کے مسائل اب بھی وہی پرانے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ مجموعی طور پر اچھا رہا، تاہم سندھ حکومت کا آخری دن کا رویہ جمہوری اقدار کے مطابق نہیں تھا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو صوبائی ثقافت اور روایات کا خیال رکھنا چاہیے تھا، ٹوپی اور اجرک جیسے ثقافتی تشخص کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی دعوے اب سپر اسپیڈ سے نکل کر ونڈر بوائے کی تلاش تک محدود ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ جمہوری عمل متاثر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تاخیر کی صورت میں حکومت کو سیاسی تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے

Exit mobile version