لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت جتنے بھی بحرانوں میں ہے، وہ سب اندرونی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے انصافیاں گھروں کو توڑتی ہیں، اور ملک بھی بے انصافی کے ساتھ کیسے چل سکتا ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ خطہ خطرناک جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن ہمارے پارلیمنٹ میں آج تک یہ بحث بھی نہیں ہوئی کہ ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی عزت دینے والے اور روٹی، کپڑا، مکان فراہم کرنے والے صرف نعرے لگاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نعرے عوام سے متعلق لگائے جاتے ہیں، لیکن ایسی ترمیمیں کی جاتی ہیں جو ملک کو تباہی کی طرف لے جاتی ہیں۔




