کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) میں مسلم لیگ ن لائرز فورم انگلینڈ کے صدر چودھری عنصر محمود پنڈی سلطان پور، چودھری سجاد اسلم مہمدچک ڈنمارک، چودھری رضوان احمد نگڑیاں، چودھری سعید ریاض، چودھری اعجاز اسلم مہمدچک، چودھری ساجد زمان کائرہ اور چودھری آصف چنڈالہ نے محی الدین برادران کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔ رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر و تحمل کی دعا بھی کی۔
کھاریاں: مسلم لیگ ن لائرز فورم انگلینڈ کے رہنماؤں کی محی الدین برادران کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار افسوس
