چوہدری فضل حسین تریڑوانوالہ کے بھانجے کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب، چوہدری نصیر عباس سدھ سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت

لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے )ضلع گجرات کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری صابر حسین کے صاحبزادے اور چوہدری فضل حسین تریڑوانوالہ کے بھانجے چوہدری عبدالستار کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر کی سرکردہ سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر معزز مہمانوں کااستقبال چوہدری محسن فضل تریڑوانوالہ چوہدری ذاکر ممبر، ریاض احمد ڈوگہ، قاری محمد حاجی محمد حسین ودیگر نے کیا جبکہ تقریب میں شریک نمایاں مہمانوں میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو، جناب قیصر اسحاق مغل، میاں کامران ادریس بیکنانوالہ، چیئرمین چوہدری محمد اصغر، شہباز قمر بٹ، چوہدری وسیم سدھو اور ڈاکٹر ریاض احمد جلالی شامل تھے۔

Exit mobile version