کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے الیکشن 2026 کا انعقاد۔ چوہدری خالد حسین آف شیخو چک 297 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری جعفر حسین ٹوپہ نے 285 ووٹ لیے۔مرزا شہزاد عالم 301 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالستار قریشی 272 ووٹ لے سکے۔وقار امجد 298 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری بن گئے۔ان کے مدمقابل امیدوار محمد عمران مغل نے 282 ووٹ لیے۔جوائنٹ سیکرٹری کے لیے سید حسام الحسن نے 297 ووٹ لیے جبکہ ان کے مقابلے میں مظہر عباس جعفری 281 ووٹ لے سکے ۔فنانس سیکرٹری کا عہدہ ذیشان اعظم گوندل نے 298 ووٹ لے کر حاصل کر لیا۔ان کے مقابل میڈم عائشہ اشرف نے 286 ووٹ لیے۔راجہ ضیاء القمر 289 ووٹ لے کر لائبریرین منتخب جبکہ مدمقابل غلام جعفر 286 ووٹ لے سکے۔چوہدری ولید عارف 293 ووٹ لے کر آڈیٹر منتخب جبکہ مدمقابل نائلہ سلیم جنجوعہ نے 283 ووٹ لیے۔
کھاریاں بار ایسوسی ایشن الیکشن 2026: چوہدری خالد حسین صدر منتخب
