میثاق جمہوریت پر ہر کسی سے بات ممکن، جلسہ پرامن اور آئینی حق ہے: اسد قیصر

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے حوالے سے ہر ایک سے بات چیت ممکن ہے اور آئین و قانون ہمیں جلسے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔اسد قیصر نے بتایا کہ تحریک انصاف پرامن جلسہ کرنا چاہتی تھی اور توقع تھی کہ کوئی بدمزگی نہیں ہوگی کیونکہ پرامن احتجاج شہریوں کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے وقت تک کراچی میں کچھ سڑکیں بند ہیں اور پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے، تاہم حلیم عادل شیخ نے تصدیق کی کہ جلسے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

Exit mobile version