مودی سرکار کرکٹ سے نہیں بلکہ کام کرکے ووٹ مانگے، کامران اکمل

سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کرکٹ کے ذریعے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور کام کرکے عوام سے ووٹ حاصل مانگے۔ کراچی میں پی سی سی ایل ٹو کی تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مستفیض الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جب ایک کھلاڑی کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی تو پوری ٹیم کی حفاظت کیسے ممکن ہے۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ضروری ہیں، بصورت دیگر کھیل کے فروغ میں مشکلات آئیں گی۔ انہوں نے 2023 ورلڈکپ کے دوران بھی ایسے مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ آئی سی سی کو مستقبل میں ایسے معاملات میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ دیگر ممالک میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزہ مسائل حل رہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے واضح کیا کہ بھارتی کھلاڑی جب پاکستان آتے تھے تو انہیں بہت محبت ملتی تھی اور کرکٹرز ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے تھے۔ ان کے مطابق بھارتی حکومت اپنی سیاست کے لیے کھلاڑیوں کو آگے نہ بڑھائے اور کرکٹ کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال نہ کرے۔

Exit mobile version